قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی معطل کر دیے گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی معطل کر دیے۔ این او سی معطلی کی وجہ سے پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز متاثر ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سمیر احمد نے این او سی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی کو ہولڈ پر رکھ دیا گیا۔

این او سی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف کو بگ بیش کا این او سی جاری کیا تھا۔

Check Also

بشریٰ انصاری کی بالی ووڈ فلم ’بٹوارہ 1947ء‘ پر کڑی تنقید

پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان، کامیڈین اور گلوکارہ بشریٰ انصاری نے بالی ووڈ کی نئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *