Tag Archives: ایران

بہت بڑا بحری بیڑا تیزی سے بھرپور طاقت اور واضح مقصد کیساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک بحری بیڑا تیزی سے بھرپور طاقت، جوش اور واضح مقصد کے ساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، …

Read More »

ایران کا آبنائے ہرمز میں مشقیں شروع کرنے کا اعلان، فضائی ناکا بندی بھی کر دی

ایران نے خلیج فارس کے اہم سمندری گذرگاہ آبنائے ہرمز کے قریب فضائی حدود میں لائیو فائر مشقیں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹم جاری کیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوجی اثاثے مشرقِ وسطیٰ پہنچ چکے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ ایران کے نوٹس کے مطابق یہ فوجی …

Read More »

ایران پر حملہ ہوا تو ’مکمل جنگ‘ ہوگی: عراقی حزب اللّٰہ کی دھمکی

عراق میں ایرانی حمایتی تنظیم، کتائب حزب اللّٰہ (حزب اللّٰہ کی ایک بریگیڈ) نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو خطے میں مکمل جنگ چھڑ جائے گی۔ کتائب حزب اللّٰہ تنظیم کے سربراہ ابو حسین الحمیداوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جنگ دشمنوں کے لیے ’پارک میں چہل قدمی کرنے جتنی …

Read More »

ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے نئی ڈیل کے لیے چار اہم شرائط سامنے آگئیں

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جوہری ڈیل کے لیے چار سخت شرائط عائد کرنا چاہتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان شرائط کا مقصد ایران کے جوہری، میزائل اور علاقائی کردار کو محدود کرنا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مجوزہ شرائط میں ایران سے افزودہ یورینیئم کی مکمل منتقلی، ایران کے …

Read More »

ایران پر کسی بھی حملے کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، امارات

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران پر کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے اپنی زمینی، فضائی یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزارت خارجہ کا …

Read More »

ایران میں مظاہروں کے دوران کتنے ہزار افراد ہلاک ہوئے؟حیران کن اعدادوشمار جاری کردیئے

ایران کی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم 3,117 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ احتجاج دسمبر کے اواخر میں شروع ہوئے تھے جن کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ انہیں سخت اور مہلک کارروائی کے ذریعے کچلا گیا۔ ایرانی فاؤنڈیشن برائے شہدا و جانبازان کے بیان …

Read More »

’ان کی دنیا کو آگ لگا دیں گے‘، خامنہ ای کیخلاف کسی بھی اقدام پر ایران کی وارننگ

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا کہ اگر سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے خلاف کوئی بھی جارحانہ اقدام اٹھایا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’اگر ہمارے رہبر کی جانب کسی نے ہاتھ بڑھایا تو ہم وہ …

Read More »

ایران کی جانب پیش قدمی؟امریکا نے طیارہ بردار جنگی بیڑا روانہ کردیا

ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگی طیاروں، میزائل اور جہاز کا ایک گروپ بھیجا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ممکنہ طور پر ایران کی جانب پیش قدمی کے لیے مشرق وسطیٰ میں صف بندی شروع کردی۔ امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون نے بتایا کہ جنوبی چین کے سمندر سے USS …

Read More »

ایران میں بازیاب پاکستانی خاتون کامعاملہ اُلجھ گیا

ایران میں بازیاب پاکستانی خاتون نے تنہا وطن لوٹنے سے انکارکردیا، تاہم مبینہ طور پرسفری دستاویز کے بغیر ایران کا سفر کرنے کے سبب خاتون کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔ ایران میں بازیاب خاتون کا تحریری اور ویڈیو پیغام جیونیوز نے حاصل کرلیا ہے جس میں چارماہ کی حاملہ خاتون کا کہنا ہےکہ اس کی حالت ایسی نہیں کہ …

Read More »

پاکستان ایران کیخلاف اپنی سرزمین و فضا استعمال نہ ہونے دینے کےمؤقف پر کاربند ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے خلاف اپنی سرزمین و فضا استعمال نہ ہونے دینے کے مؤقف پر کاربند ہے۔ ہفتہ وار بریفننگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو امیر قطر کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار …

Read More »