بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی اصل کامیابی عوام کی محبت تھی۔
دھرمیندرکو 98ویں اکیڈمی ایوارڈز کی لائیو نشریات میں ’ان میموریم‘ حصے میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
آسکرز ایوارڈز کی سرکاری ویب سائٹ پر بھارتی لیجنڈ اداکار کا نام موجود تھا لیکن لائیو ٹی وی نشریات میں اُن کا ذکر تک نہ کیا گیا۔
گزشتہ ماہ اس کے برعکس 78 برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز میں دھرمیندر کو ’ان میموریم‘ کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔
اس معاملے پر ہیما مالنی نے ردعمل دیا اور کہا کہ دھرمیندر کو اس بات کی خاص پرواہ بھی نہیں ہوتی کیونکہ انہیں اپنی زندگی میں ویسے بھی زیادہ ایوارڈز نہیں ملے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھرمیندر کی اصل کامیابی عوام کی محبت تھی، آسکر ایوارڈ کا رویہ افسوسناک ضرور ہے، دھرم جی کو اس کا پرواہ ہی کیوں ہوگی؟
ہیما مالنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکیڈمی ایوارڈ ز کیلئے شرم کی بات ہے، انہوں نے ایسے اداکار کو نظر انداز کیا، جو دنیا کے مختلف حصوں میں بے شمار لوگوں کےلیے بہت معنی رکھتا تھا۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکار گزشتہ سال 89 برس میں انتقال کرگئے تھے، اس موقع پر اہلیہ نے کہا تھا کہ آنجہانی اداکار کی مقبولیت سرحدوں سے کہیں آگے تک پھیلی ہوئی تھی۔
دوسری طرف بھارتی مداحوں نے سوشل میڈیا پر آسکر ایوارڈز کے اقدام پر حیرت کا اظہار کیا، ویب سائٹ کی تفصیلی فہرست میں دھرمیندر اور منوج کمار کی شمولیت کے باوجود نشریات میں ان کا ذکر نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
THE PUBLIC POST