دنیا

افغانستان 2027 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرگیا

افغانستان نے 2027 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے باضابطہ طور پر کوالیفائی کرلیا۔ آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد آئرلینڈ کی براہِ راست ورلڈ کپ تک رسائی کی امیدیں ختم ہوگئیں۔ بریڈی میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش …

Read More »

فردوس جمال کا شاہ رخ خان سے متعلق بیان پر یوٹرن

اپنے متنازع بیانات کے باعث بھی اکثر خبروں کی زینت بننے والے پاکستانی سینئر اداکار فردوس جمال نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان سے متعلق اپنے سابقہ بیان سے یوٹرن لے لیا۔ اداکار نے حال ہی میں یوٹیوب کے ایک چینل کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق اپنے سابقہ بیان کی …

Read More »

لاک اپ میں سلمان خان کی بطور میزبان بہت یاد آئی، شلپا شندے

بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ شلپا شندے نے کہا ہے کہ انہیں لاک اپ میں سلمان خان کی بطور میزبان موجودگی کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ شلپا اور شوانگی جوشی کے درمیان لاک اپ سیزن 2 کے دوران متعدد تنازعات اور تلخ جھگڑے ہوئے۔ شو کے دوران دونوں کئی بار آمنے سامنے آئیں اور ایک دوسرے پر سخت الزامات بھی …

Read More »

فیفا ورلڈکپ: میسی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، مشکوک شخص کی رونالڈو کے ہوٹل آمد کا انکشاف

فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوران سیکیورٹی خطرات سے متعلق ایک مبینہ لیک پولیس ڈوزیئر نے دنیائے فٹبال میں ہلچل مچادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا نے کی جبکہ فائنل میں اسپین نے ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے دوران ارجنٹائن کے کپتان لیونل …

Read More »

دفاعی معاہدہ سعودیہ کی حفاظت کی ضمانت نہیں، ابراہیم رضائی

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے نئے مشترکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مطابق ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ سعودی عرب کو وہ سکیورٹی ضمانت فراہم نہیں کر سکتا جس کی ریاض توقع کر رہا ہے۔ …

Read More »

’لاک اپ سیزن 2‘ کا فائنل:شریا کلرا نے شیوانگی جوشی کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی

نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو ’لاک اپ: سچ یا سزا‘ کا فاتح سامنے آگیا ہے۔ کانٹینٹ کریئٹر اور ریئلٹی شو اسٹار شریا کلرا نے شیوانگی جوشی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی جس کے بعد انہیں ایک کروڑ روپے انعامی رقم بھی دی گئی۔ ہائی وولٹیج گرینڈ فائنل میں مختلف ’اگنی پریکشا‘ چیلنجز کے بعد شریا کلرا …

Read More »

سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کےآبائی گھر پر حملہ، آگ لگا دی گئی

بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کے آبائی گھر پر مشتعل افراد نے حملہ کر کے آگ لگادی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حملہ آروں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور پیٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں مکان کی بالائی منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع ماگورا میں پیش …

Read More »

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطہ ’بہت مشکل‘ ہے،صدر پزشکیان کا بڑا انکشاف

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران کے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطہ کرنا بہت مشکل ہے، سپریم لیڈر کی موجودگی ملک کے لیے ایک بڑی طاقت ہے اور ایران اپنے قومی راستے پر ثابت قدم رہے گا۔ ایرانی صدارتی دفتر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں …

Read More »

ریسلنگ کی دنیا پر راج کرنے والے پہلوان بروک لیسنر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

26 سال سے کُشتی (ریسلنگ) بالخصوص ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں راج کرنے اور متعدد مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والے عالمی شہرت یافتہ پہلوان بروک لیسنر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بروک لیسنر نے نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ان کے ہم پلہ ریسلر اوبا فیمی کے ہاتھوں سال کے دوسرے سب سے بڑے ایونٹ سمر سِلیم میں …

Read More »

فٹبال میچ کے دوران طوطے کا کھلاڑیوں پر حملہ،ریفری کو کھیل روکنا پڑ گیا

برازیل میں جاری انڈر 15 فٹبال میچ کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک بڑے نیلے رنگ کے طوطے نے میدان میں داخل ہو کر کھلاڑیوں کو پریشان کردیا اور میچ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑ گیا۔ فلیمینگو اور سیارا کے درمیان کھیلے جا رہے میچ کے 17ویں منٹ میں اچانک ایک طوطا میدان میں آگیا۔ رپورٹس …

Read More »