غزہ میں ریت کا طوفان، تباہ حال فلسطینی مشکلات کا شکار

غزہ میں ریت کے طوفان سے اسرائیلی جنگ سے تباہ حال فلسطینیوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرد و غبار نے غزہ کو لپیٹ میں لے لیا، طوفانی ہواؤں سے بے گھر فلسطینیوں کے خیمے اُکھڑ گئے۔

غزہ کے باسیوں کو سانس کی بیماریوں اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، غزہ میں فلسطینی پہلے ہی طبی سہولیات کی کمی اور خراب رہائشی حالات کا شکار ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل میں شدید گرد و غبار کا طوفان سے ہوا کی رفتار 62 میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔ شدید دھند اور ریت کے طوفان نے اسرائیل کے بیشتر حصے لپیٹ میں لے لیے، جنوبی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔

Check Also

فیفا ورلڈ کپ کے جوش میں انوکھا فٹبال ٹورنامنٹ، ٹرافی کے بجائے بکرے انعام میں دیے گئے

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ایک قبائلی گاؤں میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *