سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی،انڈیکس میں 1116 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت آغاز کے بعد مندی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 768 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1116 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 83 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Check Also

فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *