آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں کئی تبدیلیوں کا امکان

آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں پر مشاورت شروع کردی ہے، بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں تین سے چار تبدیلیاں متوقع ہیں۔

سینئر بلے باز بابر اعظم سمیت سفیان مقیم اور حنین شاہ کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان وائٹ بال ٹیم کیمپ کا لاہور میں کل آخری روز ہوگا۔ قومی کرکٹرز 22 مئی کو راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو پنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں شیڈول ہے۔

سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی۔

Check Also

ہانیہ عامر اسٹار ہیں،زیادہ معاوضہ لینے میں برائی نہیں: فیصل قریشی

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اسٹار پاور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *