پاکستان میں موجود امریکا منتقلی کے منتظر افغانوں کو واپس افغانستان بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان میں موجود امریکا منتقلی کے منتظر افغان شہریوں سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریبا 19 ہزار سے زائد افغان شہری امریکا منتقلی کے انتظار میں ہیں۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد کئی سال گزرنے کے باوجود امریکا کی جانب سے ان کی مکمل آبادکاری ممکن نہیں ہو سکی۔ جس کی وجہ سے پاکستان نے افغان شہریوں کو واپس ان کے ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے صوبوں کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام صوبائی چیف سیکرٹریز، پولیس سربراہان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو باقاعدہ خطوط ارسال کیے جانے کا امکان ہے۔

Check Also

ایشال فاطمہ کیس میں نئے انکشافات، کئی اہم سوالات تاحال جواب طلب!

اسلام آباد: ایشال فاطمہ کیس نے ملک بھر میں توجہ حاصل کر لی ہے جبکہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *