وزن پر تنقید سے دل برداشتہ وینا ملک لائیو شو کے دوران رو پڑیں، میک اپ بھی اتار دیا

اداکارہ وینا ملک جسمانی ساخت اور وزن پر پر تنقید کے سبب لائیو شو کے دوران دل برداشتہ ہو کر رو پڑیں، غصے میں میک اپ بھی اتار دیا۔

وینا ملک نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی ظاہری شخصیت اور وزن سے متعلق تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

براہِ راست پروگرام کے دوران انہوں نے سب کے سامنے میک اپ صاف کیا اور اپنی اونچی ہیل کے جوتے اتار کر کہا کہ ہاں، ہاں میں موٹی ہوئی ہوں اور میرا قد بھی کتنا کم ہے لیکن کیا اس سے میری شخصیت اور پہچان ختم ہو گئی ہے؟ آج تک میں نے جو کام کیا، کیا اس کی کوئی حیثیت نہیں؟

وینا ملک نے کہا کہ خواتین پر ہر وقت خوبصورت نظر آنے کا دباؤ اور ان کی ظاہری شکل پر طنز و تنقید ان کی ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے، کسی کو معلوم نہیں کہ دوسرا شخص کن مشکلات، تکالیف اور تجربات سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر کا بڑھنا ایک فطری عمل ہے، خواتین وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں کو قبول کرتے ہوئے ہر شعبے میں آگے بڑھتی رہتی ہیں، سوشل میڈیا پر ہونے والی تضحیک اور طعنے خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

وینا ملک نے پیغام دیا کہ خواتین کی ظاہری شخصیت پر تنقید کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کی ترقی میں ساتھ دیں۔

Check Also

’موت سے 40منٹ پہلے بھی سفاکانہ تشدد‘پولیس افسر کے گھر میں جاں بحق بچی پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں فاطمہ تشدد کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *