ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے رواں سال کے ٹورانٹو انٹرنیشنل فیسٹیول 2026 میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔

ماہرہ خان اس باوقار فیسٹیول کے دوران ہدایت کار بسام طارق کی فلم ’یور مدر یور مدر یور مدر‘کے عالمی پریمیئر میں شرکت کریں گی، جہاں وہ فیسٹیول میں فلم ساز کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی میزبانی بھی کریں گی۔

اس اہم میلے کے دوران ماہرہ خان اور ہدایت کار بسام طارق کو سینما کے شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات اور پسماندہ کہانیوں اور تناظرات کو وسیع تر ناظرین تک پہنچانے کی کوششوں کے اعتراف میں “مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ” سے بھی نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان پاکستان کی ایک انتہائی مقبول اداکارہ ہیں جو فلموں اور ٹیلی وژن میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں اور اپنے فن کے اعتراف میں کئی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔

Check Also

گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں !‌15 اکتوبر تک کی مہلت

لاہور : پنجاب میں دھواں دینے والی نجی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *