اسپین میں مہنگائی کے خلاف14 سال بعد پہلی پرتشدد ملک گیر ہڑتال

میڈرڈ: اسپین میں مہنگائی اور گھروں کے بڑھتے ہوئے کرایوں اور جبری بے دخلی کے خلاف 14 سال بعد ہونے والی پہلی ملک گیر ہڑتال کے دوران مختلف شہروں میں شدید احتجاج اور پرتشدد مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔

مزدور تنظیموں اور کرایہ داروں کی بڑی تعداد میں شرکت کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ بارسلونا میں مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ دارالحکومت میڈرڈ کی سڑکوں پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

جس پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی فورسز نے لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔ پولیس کی سخت کارروائی کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہو گئے جبکہ ملک بھر سے 75 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب، مزدور تنظیموں نے پولیس کے سخت رویے اور کریک ڈاؤن پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ہے۔

Check Also

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملہ، سرجن سمیت 5فلسطینی شہید متعدد زخمی

غزہ: جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *