کراچی میں ایک اور مذہبی جماعت نے 9 مقامات پر دھرنے دے دیے

کراچی میں ایک اور مذہبی جماعت کے کارکنان نے شہر  کے 9 مختلف مقامات پر دھرنے دے دیے۔

اسٹار گیٹ شارع فیصل، کورنگی، ٹاور، پرانی سبزی منڈی، گرومندر، ناگن چورنگی، عیسیٰ نگری، برنس روڈ اور قیوم آباد پر دھرنوں سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ 

شہر کی مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اورنگی ٹاؤن پونے پانچ نمبرپرمذہبی جماعت کے دھرنا کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

Check Also

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *