پارہ چنار کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے تحت کراچی میں 5 مقامات پر دھرنے جاری ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کامران چورنگی پرپولیس کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ مظاہرین دھرنا ختم کرنے اور سڑک کھولنے سے انکاری ہیں۔ دھرنےکے باعث کامران چورنگی سے موسمیات جانے والی سڑک بند ہے۔
عباس ٹاؤن میں بھی پولیس مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں کر رہی ہے۔ عباس ٹاؤن آنے جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔ دھرنا مظاہرین کو اٹھانے کے لیے پولیس کی طرف سے طاقت کا استعمال کیا گیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے۔
سفاری پارک کےقریب دھرنے کے باعث کراچی یونیورسٹی سےنیپا جانے والی سڑک بند ہے، نیپا سےکراچی یونیورسٹی جانے والی سڑک پر ٹریفک ڈبل چلایا جا رہا ہے۔