ایران کے میچز امریکا سےمنتقل نہیں ہوں گے،فیفا کا اعلان

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

فیفا کا فیصلہ سامنے آنے پر ایران کے وزیر کھیل نے فٹبال ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا ہے۔

ترجمان فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026ء کے میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، ہم میگا ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں سے رابطے میں ہیں۔

فیفا ترجمان نے مزید کہا کہ 6 دسمبر 2025ء کو جاری ہونے ورلڈ کپ میچز کے شیڈول کے مطابق ہی فٹبال ٹیموں کے درمیان مقابلے کروانے کے منتظر ہیں۔

اس سے قبل ایران فٹ بال فیڈریشن نے ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا فیفا سے مطالبہ کیا تھا۔

صدر ایران فٹ بال فیڈریشن مہدی تاج نے کہا تھا کہ ہمارے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ رہے ہیں کہ ہمارا امریکا جانا ٹھیک نہیں

تو ہم نہیں جائیں گے، اس لیے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کیے جائیں۔

اس سے قبل امریکی صدر نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ایران فٹبال ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے بہتر ہے کہ وہ امریکا نہ آئیں۔

Check Also

ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *