مرید عباس قتل کیس: ملزم عاطف زمان کو علاج کیلئےاسپتال منتقل کرنے کی اجازت مل گئی

نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کی میڈیکل ٹریٹمنٹ کی درخواست منظور کرلی گئی، کراچی کی مقامی عدالت نے ملزم عاطف زمان کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف ہے، فوری میڈیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے۔

وکیل مدعی جبران ناصر نے کہا کہ ملزم کا بھائی ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے فرار ہوچکا ہے، اسپتال میں علاج کے نام پر ملزم عاطف زمان بھی فرار ہو سکتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ جیل میں قید ملزم کی صحت و زندگی کی حفاظت ریاست کی ہے، کسی بھی ملزم کو علاج و معالجے یا آئینی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

Check Also

ن لیگ سے لفظی جنگ؛ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *