جرائم

ملائیشیا؛ سابق وزیراعظم 569 ملین ڈالر کرپشن کیس میں مجرم قرار

ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ایک اور بڑے مالیاتی اسکینڈل میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں مجرم قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ریاستی سرمایہ کاری فنڈز میں خرد برد کے کیس میں سنایا گیا جس میں اربوں رنگٹ کی کرپشن کی گئی تھی۔ عدالتی فیصلے میں …

Read More »

کورنگی صنعتی ایریا: پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام،4 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری کی ایک اور واردات کا انکشاف ہوا ہے، جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منظم گروہ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس حکام کے مطابق اس کیس میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو تیل چوری میں ملوث تھے۔ ملزمان نے …

Read More »

سائبر کرائم جدید دور کا بڑا خطرہ، آگاہی سب سے مؤثر ہتھیار وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سائبر کرائم جدید دور کا سب سے بڑا خطرہ ہے اور نوجوانوں کو سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل ذمہ داری کے حوالے سے شعور دینا وقت کی ضرورت ہے۔ آن لائن دھوکہ دہی، ہیکنگ اور جعلی سرمایہ کاری سے بچاؤ کے لیے آگاہی سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔ سائبر کرائم کے …

Read More »

کراچی: پاکستان اسٹیل مل سے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری کی چوری ناکام، 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی کے علاقے بن قاسم میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل مل سے کروڑوں روپے مالیت کی 36,000 کلو وزنی مشینری کی چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں اسٹیل مل کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق ملزمان قیمتی …

Read More »

کیماڑی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن،14 مشتبہ افراد حراست میں،

کراچی کے علاقے کیماڑی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ تین جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئیں۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری نفری نے شیر شاہ، مدینہ کالونی …

Read More »

لاہور: گھریلو جھگڑے پر سوتیلی ماں نے6 سالہ بچی کو قتل کردیا

لاہور میں گھریلو جھگڑے پر سوتیلی ماں نے 6 سالہ بچی کو قتل کر دیا۔ لاہور میں 6 سال کی بچی کے قتل کا مقدمہ ملزمہ کے خلاف والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق گھریلو جھگڑے پر سوتیلی ماں نے بچی کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ ملزمہ پولیس کی حراست میں …

Read More »

کراچی: جیکسن میں پولیس کی بڑی کارروائی، غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ ناکام،لاکھوں روپے مالیت کی بوتلیں برآمد

کراچی کے علاقے جیکسن میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کارروائی کے نتیجے میں 300 سے زائد غیر ملکی نان کسٹم شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت 75 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی …

Read More »

کراچی: تاجروں اور بلڈرز سے بھتہ وصولی کے بڑھتے واقعات،بیرونِ ملک سے فون کالز کے ذریعے دھمکیاں

کراچی میں تاجروں اور بلڈرز سے بھتہ وصولی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے پولیس کی تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں تاجروں سے بھتہ وصولی کی فون کالز ایران، دبئی، نائیجیریا اور فلپائن میں رجسٹرڈ موبائل فونز سے کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے پراپرٹی ڈیلرز سے بھتہ …

Read More »

کراچی: غیرقانونی کال سینٹر اور فراڈ کیس،15 غیرملکیوں سمیت 34 ملزمان جیل منتقل

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے غیرقانونی کال سینٹر چلانے اور فراڈ کے الزامات میں گرفتار 15 غیرملکیوں سمیت 34 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے تمام ملزمان کو ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی …

Read More »

کراچی: رواں سال ڈکیتی مزاحمت میں 89 شہری قتل،پرتشدد واقعات میں سینکڑوں جانیں ضائع

کراچی میں رواں سال کے دوران جرائم، حادثات اور مختلف پرتشدد واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔ ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 89 شہری قتل ہوئے، جبکہ شہریوں کے تشدد سے 14 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے …

Read More »