راولپنڈی: 12 سالہ سگی بھانجی سے جنسی زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو عمر قید کی سزا

(پبلک پوسٹ)راولپنڈی میں 12 سالہ سگی بھانجی سے جنسی زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے 12 سالہ سگی بھانجی سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرم ماموں کو سزا سنا دی، مجرم ماموں محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔تھانہ صدر واہ نے نومبر 2023 میں مقدمہ درج کیا، مجرم پر الزام ثابت ہوگیا، مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *