سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مہنگا ہوگیا،چاندی کی قیمت مستحکم

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، جبکہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 183 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونا 771 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 945 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 6 ہزار 532 روپے پر مستحکم رہی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی اضافے یا کمی کے 5 ہزار 600 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

Check Also

پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان آرمی نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج (ER) کا کامیاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *