نئی جیپ خریدنے کا ارادہ، میرا نے لیلیٰ کو مالی مدد کی پیشکش کر دی

ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ لیلیٰ نے شو سے ہونے والی آمدنی اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ نے بتایا ہے کہ ریئلٹی شو کی رقم اکاؤنٹ میں منتقل ہوتے ہی سفید رنگ کی جیپ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہوں، جبکہ اپنی کمائی سے نیا گھر بھی تعمیر کروانا چاہتی ہوں۔

لیلیٰ کے مطابق مجھے ریئلٹی شو میں گزارے گئے 63 دنوں کے حساب سے معاوضہ دیا گیا ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شو سے حاصل ہونے والی آمدنی مقابلے کی انعامی رقم سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

لیلیٰ نے بتایا ہے کہ اداکارہ میرا نے بھی مجھے مالی تعاون کی پیشکش کی ہے، میرا نے کہا ہے کہ اگر جیپ خریدنے کے لیے رقم کم پڑ گئی تو وہ مجھے 10 سے 15 لاکھ روپے فراہم کر دیں گی۔

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹرکے ہال آف فیم میں شامل

اسلام آباد: فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *