امریکا سے عید منانے کراچی آنے والا شخص شاہ فیصل کالونی سے پراسرار طور پر لاپتہ

پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردیں

شاہ فیصل کالونی میں امریکا سے عید منانے کے لیے آنے والا ایک شخص پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا، جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے کے مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا چچازاد بھائی سید مسند علی امریکی شہری ہے، جو 24 مئی کو اپنے سالے 36 سالہ زید منیر کے ہمراہ امریکا سے عید منانے کراچی آیا تھا اور شاہ فیصل کالونی میں ان کے گھر مقیم تھا۔

درخواست گزار کے مطابق 25 مئی کی رات ایک بج کر 24 منٹ پر زید منیر گھر سے نکلا، جس کے بعد صبح 8 بج کر 30 منٹ پر اس نے امریکا کے واٹس ایپ نمبر سے سید مسند علی کی اہلیہ کو پیغام بھیجا کہ وہ اسلام آباد جا رہا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق اس کے بعد سے زید منیر کا موبائل فون مسلسل بند جا رہا ہے اور اس سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوسکا۔ درخواست گزار نے بتایا کہ انہوں نے اپنے طور پر کافی تلاش اور معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن لاپتہ شخص کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے۔

Check Also

کراچی میں آلائشیں اٹھانے کا آپریشن تیسرے روز بھی جاری،90 ہزار ٹن کچرا منتقل

ہیلپ لائن 1128 کی 90 فیصد شکایات حل، سڑکوں پر چونے اور عرقِ گلاب کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *