فضا علی کی تیسری شادی،سوشل میڈیا صارفین نے نئی بحث چھیڑ دی

پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے گزشتہ روز اپنے نکاح کا اعلان کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے نکاح کا فوٹو شوٹ شیئر کیا۔ اداکارہ کو اچانک تیسرے شوہر کے ساتھ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

یہ فوٹو شوٹ اور اس کے ساتھ دیے گئے کیپشن کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی، جب فضا علی نے اپنی عمر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے 41 سال کی عمر میں اپنی حقیقی محبت اور جیون ساتھی اعجاز مل گئے۔

ان کی تیسری شادی کا اعلان سامنے آتے ہی یہ معاملہ تنازع کا شکار ہو گیا۔ مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکاہ کے تیسرے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اپنی بیوی اور 4 بچوں کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، جس کے بعد دونوں کے تعلق پر سوالات اٹھنے لگے۔

اس کے ساتھ ہی فضا علی کو ان کی عمر کے حوالے سے بھی صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے کہا کہ 90 کی دہائی میں جب ان کا ڈرامہ سیریل مہندی پیش کیا گیا تو وہ چھٹی جماعت میں ہوا کرتے تھے اور اب میری عمر 38 برس ہے، جبکہ ایک اور نے کہا کہ انہوں نے یہ ڈرامہ بچپن میں دیکھا تھا اور اب وہ 39 سال کے ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

Check Also

صدر کے گل پلازہ میں دوبارہ آگ، سرچ آپریشن میں ایک شخص بے ہوش حالت میں ملا

کراچی کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ میں دوبارہ آگ لگنے کے واقعے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *