محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان ملاقات 90 منٹ تک جاری رہی۔ محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے پر آمادہ کیا ۔

محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم ممبران کے تمام تحفظات دور کیے اور کھلاڑیوں کے ہر ایشو کو بہترین انداز سے حل کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ وہ ذاتی طور پر تمام کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو سپروائز کریں گے اور انہوں نے سری لنکن کھلاڑیوں کی فیملیز کو پاکستان آکر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان ملاقات 90 منٹ تک جاری رہی۔ محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے پر آمادہ کیا ۔

محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم ممبران کے تمام تحفظات دور کیے اور کھلاڑیوں کے ہر ایشو کو بہترین انداز سے حل کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ وہ ذاتی طور پر تمام کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو سپروائز کریں گے اور انہوں نے سری لنکن کھلاڑیوں کی فیملیز کو پاکستان آکر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

Check Also

دبئی ایئرپورٹ پر تھی جب احساس ہوادوسرے شوہر سے محبت کرتی ہوں: شاہین خان

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شاہین خان نے دوسرے شوہر سے اظہارِ محبت کا دلچسپ قصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *