سونے کی قیمتوں میں اضافہ تھم نہ سکا، آج مزید مہنگا ہوگیا

کراچی:

سونے کی قیمتوں میں اضافہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آج بھی عالمی اور مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2948 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن (پیر کو) فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے کی سطح پر آ گئی۔

Check Also

ڈائریکٹرجنرل محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ حبیب اللہ کا مہران آرٹس کونسل حیدر آباد کا تفصیلی دورہ

مہران آرٹس کونسل سندھ کی ثقافت کا اہم مرکز ہے اس ادارے کو جدید سہولیات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *