کراچی میں بارش کے حوالے سےتازہ ترین پیشگوئی

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر گرمی کی لہر داخل ہو گئی ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج پیر کو ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے باعث حبس کی کیفیت غالب رہے گی، جب کہ دن میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جا سکتا ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا 8 کلو فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے، اور نمی کا تناسب 62 فی صد ہے، جب کہ دن میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *