لیگی رہنما کو اداکارہ سے پھڈا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق درخواست دائر

رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میاں آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں ثاقب چدھڑ کے کاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ثاقب چدھڑ کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس نااہلی کی درخواست پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے، اس لیے ان کی رکنیت برقرار رہنے یا نہ رہنے کی جانچ پڑتال کے لیے انتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رکنِ پنجاب اسمبلی پر ایک خاتون کو مہنگی گاڑیاں، قیمتی تحائف اور جائیداد گفٹ کرنے کے الزامات ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ رکنِ اسمبلی کی مالی شفافیت اور آمدن کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ ہے، جبکہ منتخب نمائندے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے قانونی طور پر پابند ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور زیرِ کفالت افراد کے تمام پرانے اور نئے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

Check Also

کراچی؛ میاں بیوی کو کچل کر فرار ہونے والا ڈمپر ڈرائیور گرفتار

کراچی:حب ریورروڈ پر3روزقبل میاں بیوی کوکچل کرفرارہونے والےڈمپرڈرائیورکوگرفتارکرلیا گیا۔ حادثے میں شوہرجاں بحق اور بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *