معروف آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئے، عالمی شہرت یافتہ ریسلنگ کمپنی ڈبلیو ڈبلیوای نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
خبررساں ادارے یاہو اسپورٹس کے مطابق برونسن ریڈ کا اصل نام جرمین ہیلے تھا وہ 7 نومبرکوسعودی عرب میں منعقدہ ایک ریسلنگ مقابلے کے دوران اسٹیج سے گرنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے تھے۔
حادثے کے نتیجے میں برونسن ریڈ کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں جبکہ ان کے گردے کو بھی چوٹ پہنچی تھی، جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری بھی کی گئی۔
ڈبلیو ڈبلیو ای نے تاحال برونسن ریڈ کی موت اورسعودی عرب میں ریسلنگ مقابلے کے دوران پیش آنے والے حادثے کے درمیان کسی براہ راست تعلق کی تصدیق نہیں کی۔
برونسن ریڈ نے 2007ء میں پروفیشنل ریسلنگ کی دنیا میں قدم رکھا تھا وہ اپنی غیرمعمولی جسمانی طاقت اور جارحانہ انداز کے باعث شائقین میں خاصے مقبول تھے۔
انہوں نے 2019ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں شمولیت اختیار کی اوراپنی صلاحیتوں کی بدولت جلد ہی نمایاں مقام حاصل کیا وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے اہم ریسلنگ ایونٹس میں بھی حصہ لیتے رہے۔
برونسن ریڈ نے 2024ء میں آندرے دی جائنٹ میموریل بیٹل رائل جیت کراپنے کیریئر کی ایک بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔
THE PUBLIC POST