ایم کیو ایم کی کراچی ریلی منسوخ؛ کمشنر نے اجازت دینے سے انکار کردیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اتوار کو نکالی جانے والی ریلی اور جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر کراچی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر ریلی کے انعقاد کی اجازت نہ دیے جانے کے بعد کیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس حکام نے مزار قائد اور شاہراہ فیصل پر ایم کیو ایم کی ریلی کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی تھی۔ پولیس کی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد انتظامیہ نے ریلی کے انعقاد کی اجازت دینے سے معذرت کرلی۔ کمشنر آفس نے ایم کیو ایم پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریلی کے انعقاد کے لیے کسی متبادل مقام یا نئے انتظامات سے متعلق تجویز پیش کرے تاکہ اس پر غور کیا جاسکے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے انعقاد کے لیے سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے پہلے درخواست جمع کرائی جاچکی تھی۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ تصادم کے خدشے کے باعث ریلی کی اجازت دینا ممکن نہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے اتوار کو ہونے والی ریلی اور جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Check Also

سندھ کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں:شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبوں کی تشکیل یا تقسیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *