امریکا:تین سالہ بچے نےکتاب شائع کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

امریکا میں بھارتی نژاد 3 سالہ بچے ادوے جین نے کتاب شائع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے مون ماؤتھ جنکشن میں 23 اپریل 2022 کو پیدا ہونے والے ادوے جین کی کتاب کا نام ’ڈینو لرنز ناٹ ٹو ویسٹ فوڈ‘ ہے، جس میں کھانے کی قدر کرنے اور اسے ضائع کرنے سے بچنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ادوے جین کو کتاب لکھنے کا خیال اسکول میں کھانے کے وقفے کے دوران پیش آنے والے تجربات سے آیا، جسے اس نے بچوں کے لیے ایک سبق آموز کہانی کی شکل دی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ادوے جین کا ریکارڈ 3 اپریل 2026 کو نیو جرسی میں تصدیق کے بعد تسلیم کیا گیا۔ وہ کتاب شائع کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین مرد کے طور پر ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔

Check Also

ٹرمپ پھر ہاتھ ملتے رہ گئے، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون کے نام

سویڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی نے امن کے نوبیل انعام 2026 کا اعلان کر دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *