ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات شروع

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد کی نمائندگی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عباس عراقچی کے ہمراہ نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی، ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی، نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور حامد غنباری اور دیگر ایرانی سفارت کار بھی موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں امریکا کی نمائندگی اسٹیووٹکوف اور جیرڈکشنر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔

Check Also

فیفا ورلڈکپ:امریکا میں ارجنٹائن ٹیم کی سخت تلاشی، میسی حیران پریشان ہنستے رہے

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران امریکا میں بعض اسٹار کھلاڑیوں سمیت مختلف ٹیموں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *