کراچی، فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچے سمیت 2 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے 3 سالہ طیب زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

جبکہ گولیمار کھجی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ خرم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ۔

Check Also

کراچی، آتشزدگی کے بعد ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتاری گئی پی آئی اے کی پرواز آج کراچی روانہ ہو گی

کراچی: کارگوہولڈ میں آگ کی نشاندہی پرٹورنٹوائیرپورٹ پراتاری گئی پی آئی اے کی پروازآج مسافروں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *