آئی سی سی کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ کی وننگ ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔
نیمیبیا کے نیشنل پارک میں کیے گئے فوٹو شوٹ میں چیتوں کو ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں آج ابتدائی روز تین میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں بھارت اور امریکا، دوسرے میچ میں میزبان زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ جبکہ تیسرے میچ میں تنزانیہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
THE PUBLIC POST