ایل پی جی کتنی مہنگی ؟نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں فروری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 226 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جس سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فروری کیلئے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2667.40 روپے مقرر ہوئی ہے جب کہ جنوری میں ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2592 روپے 19 پیسے تھی۔

خیال رہئ فروی میں گھریلو سلنڈر 3.47 فیصد مہنگا کیا گیا۔

Check Also

جناح ہسپتال میں مفت گردہ پیوند کاری سہولت کا عملی آغاز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کی جانب اہم پیش رفت، جناح ہسپتال میں مفت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *