صدرِ مملکت کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری

۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نہال ہاشمی کی تقرری کی سمری کی منظوری دے دی۔

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Check Also

کراچی: فیڈرل بی ایریا میں گھر کے باہر سے شہری کی گاڑی چوری

کراچی: جوہرآباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 دستگیر سوسائٹی میں گھر کے باہر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *