کراچی:پہلوان گوٹھ میں انسدادِ تجاوزات ٹیم پر حملہ

کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں کے ایم سی کے محکمہ انسدادِ تجاوزات کے آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے ٹیم پر حملہ کردیا۔

انسداد تجاوزات کے چار ملازمین مشتعل افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے۔

سینئر ڈائریکٹر شیر علی خان کے مطابق مشتعل افراد نے پتھراؤ کرکے انسدادِ تجاوزات ٹیم کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔

اس موقع پر صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔

Check Also

ایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیں

کراچی: عمان سے ایل پی جی کے دو بحری جہاز پاکستان پہنچنے کے باوجود ملک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *