رونالڈو کا پراسرار اشارہ، مداح اشارے کی حقیقت جاننے کیلیے بے تاب

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک پراسرار اشارہ شیئر کرکے مداحوں کو ایک بار پھر تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔

41 سالہ النصر کے اسٹار کھلاڑی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مسکراتے ہوئے انگلیوں سے ایک منفرد اشارہ کرتے دکھائی دیے۔

انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا وہ اب تک اس اشارے کا مطلب سمجھ پائے ہیں؟

رونالڈو اس سے قبل بھی النصر کی کامیابیوں اور اپنے گولز کے بعد یہی اشارہ کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ اشارہ ممکنہ طور پر رومن ہندسوں میں ایک ہزار کی علامت انگریزی حرف ’ایم‘ سے متعلق ہوسکتا ہے جبکہ بعض مداح اسے ان کے بیٹے میٹیو سے بھی جوڑ رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رونالڈو کے کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد 985 ہوچکی ہے اور وہ تاریخی 1000 گولز کے سنگ میل سے صرف 15 گول دور ہیں۔

تاہم رونالڈو یا النصر کلب کی جانب سے اس اشارے کی حقیقت واضح نہیں کی گئی۔

بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد رونالڈو اب مکمل توجہ کلب فٹبال پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

مداحوں کو انتظار ہے کہ آیا ان کا پراسرار اشارہ واقعی 1000 گولز کے ہدف کی جانب اشارہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور کہانی چھپی ہے۔

Check Also

راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستانی بولرز نے سری لنکا پر قہر ڈھا دیا، 98 رنز پر آل آؤٹ

دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی بولرز نے سری لنکن بیٹنگ لائن کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *