پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم قومی اور داخلی سلامتی کے امور اور آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں غزہ امن بورڈ اور پاکستان کےنکتہ نظر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *