ایف آئی اے ڈائریکٹر کے گھر میں ملازمہ کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوشرُبا انکشافات

سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی موت بار بار جسمانی تشدد کے باعث ہوئی ہے

رپورٹ کے مطابق تشدد سے بچی کے جسم پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے نتیجے میں جسم میں سوزش اور خون کے لوتھڑے بن گئے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خون کے لوتھڑے بننے کے بعد بچی کو تھرومبو ایمبولزم ہوا، جس کے نتیجے میں اسے کارڈیو پلمونری اریسٹ کا سامنا کرنا پڑا اور دل و پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کردیا۔

دوسری جانب واقعے کی تفتیش کے دوران پولیس نے مبینہ تشدد میں استعمال ہونے والی استری اور ڈنڈا برآمد کرلیا ہے۔

مرکزی ملزمہ افشاں علی نے بچی پر تشدد کرنے سے انکار کیا ہے، تاہم ساتھی ملزم علی رضا نے دورانِ تفتیش پولیس کو بیان دیا ہے کہ افشاں علی اکثر فاطمہ کو ڈنڈے سے مارتی تھی۔

ملزم علی رضا کے بیان کے مطابق بچی کی حالت بگڑنے پر پولیس لائن کے ڈسپنسر سے اس کا معائنہ کرایا گیا، جس نے فاطمہ کی حالت تشویشناک قرار دی اور اپنی نشاندہی پر اسے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ تشدد سے متعلق تمام حقائق حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد واضح ہوں گے۔

Check Also

کراچی کی سڑک پر ٹریفک پولیس اور ٹرک ڈرائیور کے درمیان ڈرامائی مناظر، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی میں ڈیفنس لائبریری روڈ پر ٹرک ڈرائیورکی بدمعاشی ،ٹریفک پولیس اہلکار نے بےقابو ٹرک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *