کراچی: موٹرسائیکل سوار نوجوان پر تشدد کا معاملہ،سلمان فاروقی کے خلاف پولیس نے مقدمہ ختم

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار نوجوان پر تشدد کرنے والے سلمان فاروقی کے خلاف پولیس نے مقدمہ ختم کر دیا۔

پولیس کی جانب سے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا گیا ہے۔

گزری پولیس نے کراچی کی عدالت میں مقدمہ ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں چاہتا، دھیرج نے لکھ کر دیا ہے کہ ملزمان نے اس سے یا اس کی بہن سے کوئی بدتمیزی نہیں کی، مدعی کے حلفیہ بیان پر جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر الزامات ختم کر دیے ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کے خلاف گزری تھانے میں مقدمہ درج تھا۔

Check Also

فرانسیسی کمانڈر  نے  بھی پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کردی

امریکا کے بعد فرانسیسی کمانڈر کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ مئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *