لوک فنکارہ مائی فاطمہ انتقال کر گئیں، اسلام کوٹ میں سپرد خاک

پاکستان کی معروف لوک فنکارہ مائی فاطمہ 71سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ، انہیں اسلام کوٹ میں سپرد کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مائی فاطمہ جگر اور گردوں کی بیماری میں مبتلا اور سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج تھیں ۔

مائی فاطمہ کے لوک گیت تھر کی پہچان بن گئے تھے ، انہوں نے سندھی، مارواڑی، سرائیکی زبان میں اپنافن پیش کیا۔

وہ تھر کی معروف گلوکارہ کوئلِ تھر مائی بھاگی کی نواسی اور شاگردہ تھیں۔ انتقال کی خبر ملتے ہی اسلام کوٹ شہر میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

Check Also

سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی،نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *