پاکستان کا پہلی بار ٹرانسشپمنٹ کنٹینرز کو بندرگاہ سے باہر رکھنے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ

پاکستان نے پہلی بار ٹرانسشپمنٹ کنٹینرز کو بندرگاہ سے باہر رکھنے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیاہے ۔ بحری تجارت کو وار رسک سرچارج سے بچانے کے حوالے سے بھی اہم ہدایت جاری کر دی گئیں ۔

چیئرمین کے پی ٹی ایڈمرل ریٹائرڈ شاہد احمد نے سماء کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آف ڈاک سہولت کی اجازت سے 50ہزار کنٹینرز رکھنے کی گنجائش ہو گی،پاکستان سے ہفتے میں دو دن ٹرانسشپمنٹ کارگو کے جہازوں کی آمد و روانگی ہو گی ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو واررسک پر لائیڈز آف لندن سے رابطے کا کہہ دیا ہے۔

وزیراعظم نے آف ڈاک کنٹینرزکی پارکنگ کیلئے قوانین میں نرمی کی ہدایت کر دی ہے ۔ چیئرمین کے پی ٹی کا کہناتھا کہ جہاں جنگ نہیں وہاں پاکستانی کنٹینرز پر واررسک سرچارج ختم ہونا چاہئے،پاکستان سے امریکا،یورپ اور مشرق بعید بحری تجارت متاثر نہیں ہوئی،پاک بحریہ خطے میں شپنگ لائنز کو سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *