گھریلو تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

گلستانِ جوہر کامران چورنگی کے قریب بھائی نے چھریوں کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق جنریٹر کی دکان پر دونوں بھائیوں کے درمیان گھریلو تنازع پر تلخ کلامی ہوئی، تلخ کلامی کے دوران چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر تیز دھار آلے سے پے در پے وار کیے۔

چھریوں کے وار سے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، جاں بحق شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی۔

واقعے کے بعد پولیس نے مبینہ ملزم فیصل کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا، ملزم فیصل کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کرلیا گیا۔

Check Also

نئی جیپ خریدنے کا ارادہ، میرا نے لیلیٰ کو مالی مدد کی پیشکش کر دی

ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ لیلیٰ نے شو سے ہونے والی آمدنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *