ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔

اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار روپے سے زائد بڑھ کر 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے ہو گئی ہے۔

ادھر عالمی بازار میں سونے کی قیمت 70 ڈالرز بڑھ کر 5042 ڈالرn فی اونس ہو گئی۔

Check Also

1500 روپے کے پرائز بانڈ کی 108ویں قرعہ اندازی،پہلا انعام کس نے جیتا، لسٹ جاری

نیشنل سیونگز نے 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی 108ویں قرعہ اندازی کے ابتدائی نتائج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *