ایف بی آر کا حال ہی میں شادی کرنے والی معروف اداکارہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ

سوشل میڈیا پر گردش کردہ خبروں کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک معروف پاکستانی اداکارہ کے مبینہ ٹیکس چوری کے کیس کی نشاندہی کی ہے۔

زیر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ کے سوشل میڈیا پر تقریباً ایک کروڑ فالوورز ہیں اور اداکارہ نے گزشتہ سال کے آغاز میں شادی کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی فلم و ٹی وی اسٹار نے اپنی پرتعیش شادی پر مبینہ طور پر تقریباً 6 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کی۔

اداکارہ کی شادی کے بعد ایف بی آر نے جانچ کی تو اداکارہ کی ظاہر کردہ آمدن اور طرزِ زندگی کے درمیان نمایاں دکھائی دیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے 9 سال قبل ایف بی آر میں رجسٹریشن کروائی تھی، تاہم ان کے انکم ٹیکس گوشواروں کے مطابق ان کی مالی حیثیت ایسی نہیں کہ وہ اپنے شادی پر کروڑوں روپے خرچ کیں اور اس کے علاوہ ان کے بیرون ملک دورے اور آئے روز کی تقریبات بھی ان کی آمدن کے مطابق نہیں ہیں۔

ایف بی آر کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز اور دیگر پوسٹوں سے جمع کردہ شواہد جن میں شادی کی تقریبات کے مقامات، کیٹرنگ، ملبوسات، زیورات اور پروڈکشن پر ہونے والے اخراجات کی مجموعی مالیت تقریباً 6 کروڑ 77 لاکھ روپے بنتی ہے۔

تاہم اداکارہ نے یہ اخراجات اپنے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ رقوم غیر رپورٹ شدہ آمدن سے ادا کی گئیں۔

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ چند سالوں کے دوران اداکارہ کے مسلسل بڑھتے ہوئے اخراجات اور تقریبات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر ٹیکس سے بچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایف بی آر نے سیکشن 111 کے تحت غیر واضح آمدن یا اثاثوں کے لیے نوٹس جاری کرنے کی سفارش کی ہے اور اگر اداکارہ شادی اور سفری اخراجات کے ذرائع کی تسلی بخش وضاحت نہ کرسکیں تو ان رقوم کو چھپی ہوئی آمدن تصور کر کے قابلِ ٹیکس آمدن میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اگر مناسب سمجھا گیا تو جان بوجھ کر ٹیکس چوری پر سیکشن 192-اے کے تحت قانونی کارروائی پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک اداکارہ کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم گزشتہ سال کے آغاز میں شادی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ماورا حسین بھی شامل ہیںجن کے انسٹاگرام پر 99 لاکھ، یوٹیوب پر 31 ہزار، فیس بک پر 24 لاکھ اور ایکس پر 19 لاکھ فالوورز موجود ہیں۔

Check Also

وِل اسمتھ پر ساتھی فنکار کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام، مقدمہ درج

ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ریپر ول اسمتھ ایک نئے قانونی تنازعے کی زد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *