راولپنڈی: ٹک ٹاک بنانے کے دوران نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق

راولپنڈی: ٹرین پر سفر کے دوران ٹک ٹک بنانے کا شوق 30 سالہ نوجوان کی جان لے گیا۔

راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 30 سالہ حسنین ٹک ٹاک بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کباڑ کا کام کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق حسنین علی ٹرین پر پشاور سے لاہور جارہا تھا، گھر جانے سے قبل حسنین علی کا گھر پر رابطہ بھی ہوا جس میں اُس نے کہا تھا کہ وہ گھر آرہا ہے۔

متوفی کا تعلق شیخوپورہ سے تھا تاہم اس کے والدین لاہور میں مقیم ہیں، پولیس و امدادی اداروں نے جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کردی۔

Check Also

‘دنیا بھر میں ڈیزل ریکارڈ سستا ہوگا’ٹرمپ نے روس سے معاہدہ کر لیا

روسی تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوہرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *