اروشی روٹیلا کا زیورات سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے چوری، کتنی مالیت تھی؟

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا زیورات سے بھرا ہوا قیمتی بیگ لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا ہے۔

اداکارہ اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ وِمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں۔ جس سے واپسی پر ائیرپورٹ پر ان کا تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا بیگیج بیلٹ سے غائب ہو گیا۔

اروشی نے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی خامیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود بیگ کس طرح غائب ہو سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے بیگ اور ٹکٹ کی تفصیلات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل، 2023 میں اروشی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کا 24 قیراط سونے سے بنا ہوا آئی فون نریندر مودی اسٹیڈیم میں گم ہو گیا تھا۔

اروشی کی حالیہ چوری سے متعلق دعووں پر سوشل میڈیا پر صارفین بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر اداکارہ نے جولائی کے دوسرے ہفتے میں لندن سے واپسی کی تھی تو انہیں چوری شدہ بیگ کے بارے میں جولائی کے اختتام پر اعلان کرنا کیوں یاد آیا؟

Check Also

“پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کیلئے 500 کروڑ؟” سدھو کی اہلیہ کے بیان پر بھارت میں سیاسی بھونچال

بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی ہلچل اس وقت مچ گئی جب کانگریس کے سابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *