ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 7 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے پولیس ٹریننگ اسکول پر حملے کو ناکام بنادیا، مقابلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ چھ پولیس اہل کار اور امام مسجد شہید، بارہ پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ جمعہ اور ہفتے 10 اور 11 اکتوبر 2025ء کی درمیانی شب بھارتی پراکسی گروپ “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع میں پولیس ٹریننگ اسکول پر بزدلانہ حملہ کیا، دہشت گردوں نے اسکول کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مستعد اور بہادر اہل کاروں نے ان کے ناپاک عزائم کو بروقت ناکام بنا دیا جس پر مایوسی کے عالم میں دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی اسکول کے دروازے سے ٹکرا دی۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں نے غیر متزلزل جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کا بہادری سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، باقی دو دہشت گردوں کو عمارت کے ایک حصے میں گھیر کر سیکیورٹی فورسز نے ایک منظم کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے چھ بہادر اہلکار مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کر گئے جن میں تربیتی کیڈٹس بھی شامل تھے جب کہ بارہ پولیس اہلکار اور ایک معصوم شہری زخمی ہوئے

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *