متحدہ عرب امارات؛ رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے پہلی بار ڈرونز اور AI کا استعمال

متحدہ عرب امارات میں پہلی بار کسی سلامی مہینے کا چاند دیکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فتویٰ کونسل نے چاند دیکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت دی تھی۔

فتویٰ کونسل کا کہنا تھا کہ ڈرون کے استعمال سے چاند کو براہ راست دیکھنا ایک اہم قدم ہوگا اور اسے چاند کی رویت کی تصدیق کی بنیاد سمجھا جاسکتا ہے۔

جس کے بعد آج پہلی بار رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرونز اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس طرح متحدہ عرب امارات چاند دیکھنے کے لیے ڈرونز اور اے آئی کے استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے آج عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ چاند کو کھلی آنکھوں سے تلاش کریں اور شہادتیں جمع کرائیں۔

Check Also

اسرائیل میں پرتشدد احتجاج، نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

یروشلم(پبلک پوسٹ)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، جہاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے