مشتاق احمد خان کا خیبر سے کراچی تک غزہ مارچ کا اعلان

پشاور:پاکستان رائٹس موومنٹ کے سربراہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے خیبر سے کراچی تک غزہ مارچ کا اعلان کردیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ 29 مارچ سے مارچ کا آغاز ہوگا، ہم امریکہ کے خلاف مجتبیٰ خامنہ ای کیساتھ ہیں۔ امریکہ و اسرائیل ایران کی جنگ ہار چکے ہیں۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں قبلہ اول کو تالے لگے ہیں، مسجد اقصیٰ 69 سالوں میں پہلی بار رمضان میں بند ہے، نیتن یاہو نے کہا ہے دجال آنے والا ہے، مسجد اقصیٰ کو گرا دیا گیا تو آنسو بہانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پیس بورڈ فراڈ ہے جس سے انڈونیشیا نکل گیا، پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ فوری پس بورڈ سے نکل آئے، غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس کے بعد ایران اور لبنان پر حملہ ہوگیا، پاکستان ایران کیساتھ کھڑا ہو جائے جبکہ افغانستان کیساتھ معاملات کو نارمل کیا جائے۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ غزہ میں تین لاکھ کے قریب بچے شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، 72 ہزار ٹرک غزہ میں جانے چاہئے تھے صرف 30 ہزار ہی جاسکے ہیں۔

Check Also

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

کراچی: پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *