فٹبال میچ کے دوران زوردار ٹکر:معروف فٹبالر انتقال کرگئے

اسپین: اسپین کے معروف فٹبالر جیسس ڈی میگوئل میچ کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئے۔

برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسپین کے سیکنڈ ڈویژن کے میچ میں جیسس ڈی میگوئل کی حریف گول کیپر سے زور دار ٹکر ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق زور دار ٹکر کے باعث میں ڈی میگوئل کے سر اور سینے پر شدید چوٹیں آئیں تھییں۔

رپورٹس کے مطابق فٹبالر کی حالت کو تشویش ناک قرار دیا گیا تھا، آج صبح میگوئل کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ چل بسے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس افسوسناک واقعے کے بعد گول کیپر کو مخالف کھلاڑی سے ٹکرانے پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔

Check Also

پاکستانی خاتون باکسر عابدہ بتول نے نئی تاریخ رقم کر دی

پاکستان کی باصلاحیت خاتون باکسر عابدہ بتول نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *