بشری بی بی کی بیٹی کا اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع

بشری بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبشرہ خاور مانیکا نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ کے توسط سے درخواست دائر کی۔

دائر درخواست میں پنجاب حکومت ،سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ موقف میں کہا گیا کہ بشری بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور درخواست گزار بشری بی بی کی حقیقی بیٹی ہیں۔

موقف میں مزید کہا گیا کہ جیل رولز کے تحت درخواست گزار کو اپنی بیٹی سے ملنے کا حق ہے۔شیڈول کے مطابق ہر منگل کو فیملی سے ملاقات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں بار بار کوششوں کے باوجود سپریڈنٹ اڈیالہ جیل والدہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو والدہ سے فوری ملاقات کرانے کا حکم دے۔

Check Also

ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات کا کیس:سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *